آزاد کشمیر: ڈینگی کے وار مزید تیز، مریضوں کی تعداد 2800 سے متجاوز

آزاد کشمیر: ڈینگی کے وار مزید تیز، مریضوں کی تعداد 2800 سے متجاوز

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2803 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں 2108، باغ میں 115، میرپور میں 458 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جہلم ویلی میں 16، نیلم میں 33، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6 اور پونچھ میں 40 کیسز سامنے آئے، اس کے علاوہ کوٹلی میں 13 اور بھمبر میں 11 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق 14 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 386 مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھروں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔