دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے میاں بیوی بیٹے سمیت قتل

Published On 12 June,2025 09:44 pm

کرک: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ تور ڈھنڈ میں پرانی دشمنی کی بنا پیش آیا، مقتولین فوتگی کی تعزیت کیلئے کراچی سے گاؤں آئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔