جہلم: سی سی ڈی کی کارروائی، انتہائی خطرناک اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

Published On 13 June,2025 12:51 am

جہلم: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ میں خطرناک اشتہاری ملزم کی اطلاع پر سی سی ڈی نے چھاپہ مارا۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری مطلوب عالم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار اشتہاری ملزم اغوا اور قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کا مطلوب تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سے خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا گیا، زخمی ملزم کو سی سی ڈی ٹیم نے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔