کراچی: ملیر کھوکھرا پار قبرستان کے قریب سے ایک شہری کی گلا کٹی لاش برآمد

Published On 14 June,2025 02:29 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ملیر کھوکھرا پار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لئے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے، تاہم پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی گئی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا کر ورثاء کی تلاش شروع کردی اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔