اے این ایف کی کارروائیاں، 299 کلو منشیات برآمد، 5 ملزم گرفتار

Published On 14 June,2025 09:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف کی 4 کارروائیوں کے دوران299.100 کلو گرام منشیات برآمد اور 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

اے این ایف نے اسلام آباد، حیدرآباد اور کوئٹہ میں کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں 227 کلو ہیروئن، 72کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران 100 گرام آئس بھی ضبط کی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔