لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو فوری گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خاتون کے قتل کے متعلق 15 پر کال کی گئی جس پرپولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم موقع سے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ فرحانہ کے نام سے ہوئی، ملزم اور مقتولہ کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا، ملزم نے غصے میں آکر خاتون کے سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کیا۔
اخلاق اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔