بجٹ میں پنجاب حکومت کا راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر 3اہم پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

Published On 11 June,2025 05:42 pm

لاہور:(دنیانیوز) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سالا 26-2025کے بجٹ میں راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر تین اہم پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ کی تعمیر و مرمت، انڈر پاس، فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال ان تینوں منصوبوں کےلئے 56کروڑ 80لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال26-2025 کے بجٹ میں اڈیالہ جیل کو جانے والے روڈ کے لئے 45کروڑ 20 لاکھ روپے مختص اور اڈیالہ روڈ پر فلائی اوور بنانے کےلئے آئندہ مالی سال ساڑے پانچ کروڑ روپے رکھے جائیں گے جبکہ تلسا چوک اڈیالہ روڑ پر اندرپاس بنانے کےلئے 6کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ فنڈز کے استعمال کے بعد مزید ایڈیشنل فنڈز بھی جاری کئے جاسکتے ہیں، اس حوالے سے محکمہ مواصلات کا کہنا تھا یہ روڈ وی آئی پی موومنٹ کےلئے استعمال ہوتا ہے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔