اوچ شریف:(دنیا نیوز) بہاول پور کے علاقے اوچ شریف میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ اوچ شریف کے ہائی وے خیر پور ڈاہا چوک پر پیش آیا، جہاں ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ماں، بیٹی سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا، واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ شبانہ بی بی اور اس کی دو سالہ بیٹی مصباح کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب پولیس نے فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔