چکوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے چکوال میں ڈیم میں نہاتے ہوئے دوبہنیں اورایک بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ لاوہ کے منی گوہل ڈیم پر پیش آیا، جہاں نہاتے ہوئے تین بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 13 سالہ فضہ، 5 سالہ ابیہ اور چار سالہ فرقان شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کی لاشیں ڈیم سے نکال کر ٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیں۔