ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں: رمیش سنگھ

Published On 13 June,2025 09:23 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ننکانہ صاحب:(دنیا نیوز؟) صوبائی وزیر پنجاب اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ’دنیا نیوز‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت خطے میں خطرے کی علامت ہے ، پاکستان پر جو ڈرون انڈیا کی طرف سے فائر کئے گئے ان پر بھی میڈ ان اسرائیل لکھا ہوا تھا،لگتا ہے جو تیسری عالمی جنگ کی باتیں ہو رہی یہ اس بات کی کڑی ہے۔

صوبائی وزیر پنجاب اقلیتی امورکا مزید کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں ہوش کے ناخن لے اور معصوم بچوں کے قتل عام کو بند کروائے ،اگر یہ جنگ جاری رہی تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی،ہم ایران کی عوام اور اس کی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔




Recommended Articles