اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔
حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، خارجہ زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لئے دستیاب ہے، حکام پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔