محمد پاکپور پاسداران انقلاب اور عبدالرحیم موسوی مسلح افواج کے سربراہ مقرر

Published On 13 June,2025 04:12 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی جگہ پاسداران انقلاب اور مسلح افواج کے نئے سربراہان کا تقرر کیا ہے۔

الگ الگ فرمانوں میں خامنہ ای نے حسین سلامی کی جگہ محمد پاکپور کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر کے طور پر اور عبدالرحیم موسوی کو محمد باقری کی جگہ مسلح افواج کے جنرل سٹاف کا سربراہ مقرر کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے دارالحکومت پر حملہ کیا جس میں ملک کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنایا گیا اور کم از کم دو اعلیٰ فوجی افسران کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے: ایرانی میجر جنرل محمد باقری، حسین سلامی اور کئی جوہری سائنسدان شہید

اسرائیلی حملے سے مشرق وسطیٰ کے دو شدید مخالف ممالک کے درمیان مکمل جنگ کا امکان پیدا ہو گیا، ایران اس حملے کو عراق کے ساتھ 1980 کی جنگ کے بعد زیادہ مہلک سمجھتا ہے۔

یہ حملے ایران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان ہوئے ہیں اور یہ یقینی طور پر انتقامی کارروائی کا باعث بن رہے ہیں، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو "سخت سزا" دی جائے گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز ایران بھر میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، بشمول ایران کی جوہری افزودگی کی اہم سہولت، جہاں کالا دھواں ہوا میں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا تھا۔