مہنگائی، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، زرمبادلہ ذخائرمستحکم ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

Published On 13 June,2025 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر حملہ افسوس ناک ہے، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے میکرواکنامک اشاریے بہترہو رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ جب پی ڈی ایم نے اقتدار سنبھالا تو ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان میں آگے بڑھنے کی بےپناہ صلاحیت ہے۔