اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران پر اسرائیل کا حملہ، ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی تعداد سامنے آگئی۔
حکام دفتر خارجہ کے مطابق ایران میں پاکستان کے تقریباً 5000 زائرین ہیں، ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔
دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر زائرین کو مشورہ ہے کہ وہ ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔
حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے دستیاب ہے، پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔