لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 پیر 16 جون کو پیش ہو گا، پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کرائم کنٹرول کرنے اور دیگر اہم امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قربان لائن میں قائم کرنے پر 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پنجاب کے بجٹ 26-2025 میں وزیراعلیٰ کرائم سرویلنس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ایم سرویلنس یونٹ پراجیکٹ کیلئے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے رکھنے کے تجویز ہے، پنجاب کے پولیس سٹیشنز کی مینٹی نینس کے لئے 3 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
صوبائی بجٹ میں پنجاب کے تمام پولیس سٹیشنز کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے 10 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں 4 وی آئی پی گیسٹ رومز تیار کرنے پر فنڈز مانگے گئے، گورنر ہاؤس میں وی آئی پی گیسٹ رومز کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اس سے قبل گیسٹ رومز پراجیکٹ کیلئے 2023 میں 18 کروڑ 41 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔