پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی گئی۔
بجٹ 26-2025 کا کل تخمینہ 2 ہزار 119 ارب روپے ہے، بجٹ میں صوبائی حکومت کی آمدن کا تخمینہ 1 ہزار 778 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کو 1 ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی امدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔