خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ آج پیش ہوگا، کوئی کنفیوژن نہیں ہے: بیرسٹر گوہر

Published On 12 June,2025 10:18 pm

پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ آج پیش ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بجٹ کے معاملہ کو بلا وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، بجٹ ایک آئینی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پہلے ہی بجٹ پر بانی سے مشاورت کر چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد اور منظوری سے پہلے بھی بانی سے مشاورت کرنی ممکن ہے۔