بجٹ مسترد کر چکے، حکومتی اعداد و شمار پر اعتبار نہیں: شیخ وقاص اکرم

Published On 12 June,2025 10:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فسطائی حکومت کا بجٹ مسترد کر چکے ہیں، ہمیں حکومتی اعداد و شمار پر کوئی اعتبار نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا وزیرخزانہ بینکر ہے، اسے عوام سے کوئی سروکار نہیں، وزیر خزانہ کی پیش کردہ اکنامک سروے رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ پر بات کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ تین برسوں میں مینوفیکچرنگ مسلسل نیچے آ رہی ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر چلی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اکنامک سروے میں 2022 کے اعداد و شمار دیئے گئے ہیں، موجودہ حالات بدتر ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ برسوں سے قبل ٹریکٹروں کی مینوفیکچرنگ کم ہو رہی ہے، موجودہ بجٹ کسان، سرکاری ملازمین اور کروڑوں عوام کا قاتل ہے۔