کھانا ٹائم پر نہ ملنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی

Published On 15 June,2025 04:38 pm

گمبٹ: (دنیا نیوز) کھانا ٹائم پر نہ ملنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی۔

افسوسناک واقعہ تھانہ بہارو کی حدود میں گاؤں ٹاگڑو میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے اپنی 65 سالہ ماں زرینہ پنھور کو قتل کردیا۔

ماں کو قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔