جہلم: (دنیا نیوز) سی سی ڈی نے مبینہ مقابلہ میں خطرناک ڈکیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی سے مقابلے کے بعد پکڑا جانا والا ملزم درجن سے زائد ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، سی سی ڈی ٹیم نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔
ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جاوید عرف کالیا کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم گجرات، جہلم اور لاہور میں وارداتیں کرتا رہا ہے، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔