قصور:(دنیا نیوز) 03 مقدمات میں اشتہاری اور 19 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو مارا گیا۔
سی سی ڈی ٹیم پتوکی کا ملتان روڈ پر درخت رکھ کر واردات کرنیوالے ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا، مارے جانے والے اشتہاری کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ غلام دستگیر عرف دستگیری ولد رانا منگت سکنہ خانکے موڑ پھولنگر کے نام سے ہوئی ہے۔
5 سے 6 ڈاکو ملتان روڈ پر درخت رکھ کر شہریوں سے واردات کر رہے تھے، سی سی ڈی ٹیم پتوکی نے اطلاع ملنے پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دیتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا، ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر مختلف اطراف سے فائرنگ کر دی۔
ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے، سی سی ڈی ٹیم نے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی قصور نے بتایا کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔