کراچی: پولیس نے غیرقانونی پٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی

Published On 19 June,2025 09:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے شہر قائد میں غیرقانونی پٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی۔

پولیس حکام کے مطابق شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 250 لیٹر سے زائد ڈیزل و پٹرول سمیت دیگر متعلقہ اشیاء برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزمان علاقے میں غیر قانونی طور پر پٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق فرارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔