رحیم یار خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

Published On 19 June,2025 11:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں میں ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور واردات کے فوراً بعد روپوش ہو گئے تھے۔

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔

ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

تاجر برادری نے ملزمان کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سی سی ڈی کا شکریہ ادا کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔