کامونکی: (دنیا نیوز) بھروکی ورکاں میں سنگدل باپ نے 7 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق سفاک ملزم نے دیگر دو بیٹیوں پر بھی بدترین تشدد کیا، سنگدل باپ امجد نے 7 سالہ بیٹی زنیب کو سر میں ڈنڈا مار کرموت کے گھاٹ اتارا۔
سفاک ملزم گھر کے کمرے میں آئس پی رہا تھا کہ بیٹیاں اندر آگئیں، سفاک ملزم امجد کو حراست میں لیکر تھانہ صدر منتقل کردیا گیا جبکہ زنیب کی نعش کوٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔