شیرا کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ مارا گیا

Published On 21 June,2025 01:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) شیراکوٹ کے علاقہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن جاری رہا، پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، ملزم پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں وہیکلز چھیننے اور چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 80 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں ناکہ لگا رکھا تھا، ملزموں نے پولیس پارٹی کو ناکہ پر دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، دیگر مطلوب ملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔