رانی پور: (دنیا نیوز) رانی پور پولیس کا بین الصوبائی سمگلر کے گھر پر چھاپہ، مزاحمت کے دوران فائرنگ ہوگئی، 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیرپور پولیس نے رانی پور درازا میں بین الصوبائی منشیات فروش مجید چانڈیو کے گھر پر بڑی کارروائی کی، پولیس نے کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سمگلر کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران مزاحمت اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی رانی پور نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں پولیس سے مزاحمت کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں متعدد مطلوب ملزم بھی شامل ہیں۔
پولیس کی طرف سے درازا میں کارروائی کی گئی جہاں اطلاع تھی کہ ایک منشیات سمگلر کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور دیگر صوبوں سے بھی اس نیٹ ورک کے روابط ہیں، پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب سمگلر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔