کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ایک شخص کو اپنے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے میں پھینک کر شدید جھلسا دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے بیٹے کو جلتے چولہے پر پھینک دیا جس کے باعث بچہ جھلس گیا، شیر خوار کو این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور خاتون شوہر سے طلاق کی خواہاں تھیں تاہم اس جھگڑے میں معصوم بچہ آگ میں پھینک دیے جانے سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوچکا ہے۔