راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک ہو گا۔
پولیس کے مطابق روات کے علاقے میں ٹیم نے ڈاکو فیصل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کردی، جس سے کانسٹیبل علی زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بھی مارا گیا،
پولیس نے مزید بتایا کہ مقابلہ میں ہلاک ملزم واحد عرف واحدی کا ساتھی تھا جو پہلے ہی مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے، ملزم اقدام قتل، زیادتی و دیگر مقدمات میں نامزد تھا۔
دوسری جانب زخمی کانسٹیبل علی کو سینے پر گولی لگی جسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔