پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

Published On 17 May,2025 07:21 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز)پی ایس ایل10 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا ئے جس میں ڈیوڈ وانر 86 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جیمز ونس نے 72 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں مدد کی جبکہ خوشدل شاہ نے 43 اور محمد نبی نے 26 رنز بنائے، ان کے علاوہ عرفان خان 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 ، علی ضا اور عارف یعقوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنا سکی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 47، محمد حارث 9، ٹام کوہلر20، میکس برائنٹ7 بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صادق نے 19اور حسین طلعت نے 12رنز بنائے اورآؤٹ نہیں ہوئے۔

زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 94رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی جانب سے  جیمزونس نے 3، ڈیوڈ وارنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔