پی ایس ایل 10 کا میلہ پھر سجنے کو تیار، غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی شروع

Published On 16 May,2025 05:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے، بقیہ 8 میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔

غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آکر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، آسٹریلوی آل راؤنڈر بین ڈوارشویس پاکستان واپس آ رہے ہیں، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، سابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز اور وین ڈوسن بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

سری لنکن بیٹر بھانوکا راجا پاکسے نے بھی بقیہ میچز کیلئے حامی بھر لی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی گئی جارحیت کے باعث پی ایس ایل کے میچ معطل کر دیئے گئے تھے لیکن پاکستان کے منہ توڑ جواب دینے کے بعد جنگی بندی کے معاہدے کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔