راولپنڈی: (دنیا نیوز) خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہو گئیں۔
لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکیوں کو ہوش آ گیا، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔