مردان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے بابو زئی کے پہاڑوں سے چار لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں تین سرکاری ملازم اور ایک مقامی شہری کی ہے ۔
ہولناک واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کیے جب تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا مزید کہناتھا کہ لاشوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید شواہد سامنے آئیں گے۔