تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

Published On 23 June,2025 09:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، مانسہرہ، لاہور، پشاور اور حب میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 9 مختلف کارروائیوں کے دوران 26.437 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 19 کلو 580 گرام چرس، 5 کلو 13 گرام آئس، 864 گرام ہیروئن، 25 گرام کلونازپام بھرے کیپسول، 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز، 500 گرام افیون، 95 گرام آئس بھرا کیپسول برآمد شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔