اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

Published On 25 June,2025 09:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2292.41 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، شکارپور، کوئٹہ اور پنجگور میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 7 مختلف کارروائیوں میں 2292.41 کلو منشیات برآمد کر کے خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کئے گئے، ضبط کی گئی منشیات میں 111 کلو ہیروئن، 94 کلو 500 گرام چرس، 83 کلو 400 گرام افیون، 3 کلو 510 گرام آئس شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔