لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری

Published On 24 June,2025 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نقب زنی میں مطلوب گینگ کے متحرک ممبر کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 10 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کر لی گئی۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن کروڑوں روپوں کی واردات کا انکشاف کیا۔

ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے، اس کے علاوہ سونے کا پانچ تولہ وزنی بسکٹ بھی برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی ڈی کی کامیاب کارروائیوں سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔