خیر پور: دو گروپوں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، 8زخمی

Published On 24 June,2025 10:15 pm

خیرپور:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع خیر پور کے علاقے کوڈیجی میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوڈیجی کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے دو افراد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے جب 8افراد شدید زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مرنے والے دوافراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کروایا۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گروپوں کے کچھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔