شکارپور: (دنیا نیوز) کچہ کے علاقے کیٹی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، بازیاب ہونے والوں میں محمد صادق اور برکت علی سولنگی شامل ہیں، مغویوں کو ڈاکوؤں نے شادی کے جھانسے اور سستا ٹریکٹر خریدنے کے بہانے کچہ بلوا کر اغوا کیا تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر منظم اور مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں مسمار کر دیا گیا۔