لاہور: عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

Published On 25 June,2025 11:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔

قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا، ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے، گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔