پاکپتن: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 27 June,2025 09:44 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ چکبیدی کی حدود میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پاکپتن کے علاقے تھانہ چکبیدی کی حدود میں اوباش شخص نے 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، 6 سالہ تحریم فاطمہ کو ملزم نے پیسوں کا لالچ دے کر اپنے ڈیرے پر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنایا۔

مقامی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچی تحریم فاطمہ کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ چکبیدی پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا، کیس کی تفتیش ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے اور متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔