جونیئر ڈیوس کپ: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

جونیئر ڈیوس کپ: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ترکمانستان کو 3-0 سے شکست دی، گروپ کے دونوں میچز میں کامیابی کے ساتھ ہی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سنگلز میں ابوبکر طلحہ اور مکائیل علی بیگ نے اپنے اپنے میچز جیتے جبکہ ڈبلز میں ابوبکر اور حمزہ رومان نے پاکستان کو سٹریٹ سیٹس میں فتح دلوائی ہے۔