ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل امریکا کے اہم بلے باز معطل ہوگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل امریکا کے اہم بلے باز معطل ہوگئے

آئی سی سی نے بدھ کو امریکی بیٹر ایرون جونز کو آئی سی سی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے اینٹی کرپشن کوڈز کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔

آئی سی سی کے مطابق 31 سالہ بیٹر پر عائد الزامات کا زیادہ تر تعلق بِم 10 ٹورنامنٹ 2023-24 سے ہے، جو سی ڈبلیو آئی اینٹی کرپشن کوڈ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ2 الزامات انٹرنیشنل میچز سے متعلق ہیں جو آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔