انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بلاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان انڈر 19 کرکٹ ٹیم فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، باؤلرز نے گزشتہ میچ میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوشش ہے انڈیا کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں، گروپ 2 سے اب صرف ایک نشست باقی ہے، اگر بھارت پاکستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی مارجن سے مات دیتا ہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کو کم از کم 85 رنز سے شکست دینا ہوگی۔