کھیل
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، اُنہوں نے منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو بھی شاباش دی۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آپ نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا، محنت، ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہمیشہ جیت کی صورت میں سامنے آتا ہے، کھلاڑیوں کی قابل تحسین کارکردگی کو شائقین کرکٹ نے بھی سراہا ہے۔
آخر میں انہوں نے آخری ٹی 20 میچ کے لئے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔