ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے، ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلا دیش کی حمایت کی۔

کھلاڑیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے، سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔

سربراہ پی سی بی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں، کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی کل وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق مشاورت ہوگی، اس متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا۔