اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے تیز، شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔