پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج اہم ملاقات کی، جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

طویل مشاورت کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں شرکت کرے گی تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے تمام تر تحفظات مسترد کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز پیر سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی جبکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔