پاکستان کے خلاف کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا، بھارتی اسسٹنٹ کوچ

پاکستان کے خلاف کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا، بھارتی اسسٹنٹ کوچ

پاکستانی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، ہم نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع ملنے پر خوشی ہے، ہماری پوری توجہ صرف بہترین انداز میں کھیلنے پر ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے بھارت کا نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔

بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں شرکت پر بھارت میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا تھا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔