ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔