کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی کرکٹر حسن علی نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی ہے۔
— Hassan Ali (@RealHa55an) February 18, 2026
قومی کرکٹر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کیا ہے، الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا (حمدان حسن علی) خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی حسن علی نے اپنے چاہنے والوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔