آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے نئے کپتان مقرر

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے نئے کپتان مقرر

سی ای او ملتان سلطانز گوہر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے لئے ملتان سلطانز کی قیادت ایشٹن ٹرنر کے سپرد کی گئی ہے، ٹرنر ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر کی قیادت میں ملتان سلطانز نئے سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس موقع پر ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ ملتان سلطانز کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، ملتان کے پرجوش شائقین کے لئے بہترین سیزن دینے کی کوشش کریں گے۔